ڈی جی آئی ایس پی آر کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے

Last Updated On 19 December,2019 06:08 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ڈی جی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور موجودہ صورتحال کے تناظر میں کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی: آئی ایس پی آر

خیال رہے کہ آج ہی سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انھیں سزائے موت دینے کی وجوہات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

 

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ پرویز مشرف کو دفاع کا موقع دیا گیا، ملزم پر تمام الزامات ثابت ہوتے ہیں، دستاویزات میں واضح ہے ملزم نے جرم کیا، پرویز مشرف سنگین غداری کے مرتکب پائے گئے، تمام الزامات کسی شک و شبہ کے بغیر ثابت ہوتے ہیں، ہائی ٹریزن ایکٹ 1973ء کے تحت مشرف کو پھانسی کی سزا سنائی جاتی ہے، ملزم کو ہر الزام پر علیحدہ علیحدہ سزا دی جاتی ہے۔

 

Advertisement