لنڈی کوتل: پاک افغان بارڈر کے قریب بارودی سرنگ دھماکا، ایک فوجی جوان شہید، چار زخمی

Last Updated On 19 December,2019 09:37 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) لنڈی کوتل میں پاک افغان بارڈر کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے ایک فوجی جوان شہید جبکہ چار زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے دوران فوجی جوان بارودی سرنگ کی زد میں آئے۔

لنڈی کوتل میں بارودی سرنگ دھماکے سے ایک جوان شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی: آئی ایس پی آر