میٹرو بس کے کرائے میں 10 روپے اضافہ کر دیا گیا

Last Updated On 09 January,2020 09:28 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) میٹرو بس کے کرائے میں 10 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور وزارت ٹرانسپورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو میٹرو بس کا کرایہ 50 روپے کرنے کی تجویز دی۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں موقف اختیار کیا گیا کہ 30 روپے کرائے سے پنجاب حکومت کو سالانہ 12 ارب 30 کروڑ روپے سبسڈی دینا پڑ رہی ہے، پچاس روپے کرایہ کرنے سے سبسڈی ساڑھے 10 ارب روپے ہوجائے گی۔

وزیر اعلیٰ کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جن روٹس پر میٹرو بس چل رہی ہے وہاں دیگر ٹرانسپورٹ میٹرو سے زیادہ کرایہ وصول کر رہی ہیں، چنگ چی رکشہ 40 روپے جبکہ ویگن 50 روپے تک کرایہ وصول کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے 50 روپے کرائے کی تجویز مسترد کر دی اور میٹرو بس کا کرایہ 10 روپے کم کر کے 40 روپے کر دیا، جس کی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔
 

Advertisement