گرفتار شخص کبھی کہتا ہے میں گنہگار ہوں، رانا ثناء عدالت میں ثبوت دیں: ڈی جی اے این ایف

Last Updated On 15 January,2020 04:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عارف ملک نے کہا ہے کہ کیا کوئی گرفتار ہونے والا شخص کہتا ہے کہ میں گناہ گار ہوں، سرعام قتل کرنے والے نے کبھی کہا میں مجرم ہوں، معاملہ عدالت میں ہے رانا ثنااللہ وہاں ثبوت دیں۔

ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عارف ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ اور شہر یار آفریدی دونوں نے حلف لے رکھا ہے، دونوں لاٹری نکال لیں، اس میں سے نکل آئے گا کون گناہ گار ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی گرفتار ہونے والا شخص کہتا ہے کہ میں گناہ گار ہوں۔ صحافی کے سوال پر کہ کیا آپ حلف دینے کیلئے تیار ہیں، رانا ثناءاللہ کیخلاف کیس درست بنا، ڈی جی میجر جنرل عارف ملک نے کہا کہ اگر معاملات حلف سے چلنے ہیں تو عدالتوں کو تالا لگا دیں۔

یاد رہے گزشتہ روز ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ مجھ پر منشیات سمگلنگ گروہ سے متعلق الزام لگایا گیا، اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ میرا مشیات فروشوں سے کوئی تعلق نہیں۔
 

Advertisement