چین میں پھنسے پاکستانیوں بارے واضح حقائق قوم کو بتائے جائیں، شہباز شریف کا مطالبہ

Last Updated On 30 January,2020 07:11 pm

لندن: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ چین میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کے لئے واضح حقائق قوم کو بتائے جائیں۔

شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین سے پاکستانی طالب علموں کو نکالنے سے متعلق سچائی قوم کو بتائی جائے۔ حیرت کی بات ہے کہ اب تک حکومت کوئی واضح بیان اور حکمت عملی نہیں بتا سکی۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ووہان میں پھنسے پاکستانیوں اور ان کے اہلخانہ کی پریشانی کا فوری نوٹس لیا جائے۔ قوم کو بتایا جائے کہ پاکستانیوں کی واپسی میں کیا رکاوٹیں حائل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین میں پاکستانی سفارتخانے کا شکایات نہ سننے کی اطلاعات پر انکوائری کرائی جائے، پاکستانی سفارتخانے کو فعال اور متحرک کیا جائے اور زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھا جائے۔
 

Advertisement