لاہور ہائیکورٹ کا پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی یقینی بنانے کا حکم

Last Updated On 14 February,2020 02:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے، پلاسٹک مینو فیکچرزایسوسی ایشن کو مقدمے میں فریق بننے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔

 

 

لاہور ہائیکورٹ میں ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی، ایڈووکیٹ سلمان خان نے موقف اختیار کیا کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، پابندی لگانے پر پلاسٹک بیگز ایسوسی ایشن احتجاج کر کے حکومت کو بلیک کرتی ہے۔ پلاسٹک مینو فیکچرزایسوسی ایشن کے وکیل نے عدالت کو مطلع کیا کہ پلاسٹک بیگز پر پابندی کے باعث بزنس تباہ ہورہا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے منیوفیکچرز ایسوسی ایشن کے وکیل کو کہا کہ آپ مقدمے میں فریق نہیں، انہیں فریق بننے کی ہدایت کرتے ہوئے فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ جو احتجاج کرتا ہے کرے، عدالت پلاسٹک بیگز کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی۔ عدالت نے محکمہ ماحولیات کو پر پلاسٹک بیگز پر پابندی پر عمل درآمد کروانے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔

 

 

Advertisement