وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، اشیائے ضروریہ پر عائد ٹیکس میں کمی لانے کا فیصلہ

Last Updated On 17 February,2020 07:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں غذائی اجناس کی قیمتوں کا جائزہ جبکہ گندم، چینی اور دالوں سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ پر عائد ٹیکس میں کمی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ پنجاب اور خیرپختونخواہ فوری طور پر گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کی تجاویزکا جائزہ لیں، گندم کی طلب و رسد کو پورا کرنے کیلئے گندم کی خرید کے اہداف کو دوگنا کیا جائے گا۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ تھرڈ پارٹی ایویلیوئیشن کے ذریعے چینی کی قیمت کا تعین کرے گا، گندم، پیاز اور دیگراشیا کی سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام بنیادی اشیائے ضروریہ میں ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، گندم چینی و دیگر اشیا ضروریہ کے سٹاک کا حقیقی ڈیٹا اور طلب و رسد کے حوالے سے درست تخمینوں پر خصوصی توجہ دی جائے تا کہ بنیادی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پیشگی انتظامات کیے جا سکیں۔
 

Advertisement