سب اکٹھے بیٹھیں، فیصلہ کریں پاکستان کو کیسے چلانا ہے: شاہد خاقان عباسی

Last Updated On 05 March,2020 02:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس نہیں، ملک میں آج بدقسمتی سے جمہوریت نہیں، آج روزگار نہیں، حکمران لاپتہ ہیں، سب اکٹھے بیٹھیں، فیصلہ کریں پاکستان کو کیسے چلانا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اقتدار کیلئے الیکشن نہیں چاہتے، نظام کو درست کرنا ہے، کسی کو احساس نہیں، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، پاکستان کو آج اندرونی خطرات کا سامنا ہے، وفاقی حکومت کے خط کی حیثیت ردی کے کاغذ سے زیادہ نہیں، آٹا کیوں مہنگا ہوا ؟ عمران خان جواب دیں۔

 

Advertisement