پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس

Last Updated On 30 March,2020 09:03 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، خیبرپختونخوا کے علاقوں مالا کنڈ ، باجوڑ، سوات، چترال، دیر بالا، باجوڑ، نوشہرہ سمیت دیگر جگہوں پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد خوف و ہراس کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 221 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش تھا۔
 

Advertisement