ایل این جی ریفرنس، شاہد خاقان سمیت ملزمان کیخلاف سماعت 7 مئی تک ملتوی

Last Updated On 01 April,2020 02:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 7 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج کے طور پر ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بطور ملزم عدالت میں پیش ہوئے تاہم کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظر سماعت بغیر کارروائی 7 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

دوسری جانب سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت بھی بغیر کارروائی 7 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔
 

Advertisement