لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

Last Updated On 17 April,2020 11:11 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے پنجاب، شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز بارش کا امکان ہے، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

قدرت ہوئی مہربان، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا، صبح سویرے لاہور میں بھی رم جھم کا سلسلہ شروع ہوا، جس سے موسم بدل گیا، ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں، ہر منظر دلکش ہوگیا۔ فیصل آباد میں بھی کہیں کہیں بادل خوب برسے، چینوٹ سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بادلوں نے رنگ جمایا، وادی کرم سمیت خیبرپختونخوا میں بھی بعض مقامات پر برسات ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

 

Advertisement