چینی اسکینڈل کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب آج تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے

Last Updated On 13 May,2020 11:17 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار چینی اسکینڈل کے معاملے پر آج تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے جس کیلئے انہوں نے فیکٹ شیٹ مرتب کر لی ہے۔ عثمان بزدار کمیشن کو تحریری بیان جمع کروانے کے علاوہ کمیشن کے روبرو سوالات کے جواب بھی دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب آج تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہو رہے ہیں جہاں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے لیکر کابینہ اجلاسوں تک کے فیصلوں کی کاپی پیش کریں گے، وزیراعلی کمیشن کو بتائیں گے کہ فیصلے کیوں کرنا پڑے، کرشنگ کی بندش اور کاشتکاروں کے احتجاج کے حقائق سے بھی کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

اس حوالے سے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ فیصلے قانون اور اجتماعی مشاورت کے ساتھ کئے گئے، کوئی فیصلہ فرد واحد نے نہیں کیا، تمام فیصلوں میں ملکی مفاد اور کاشتکاروں کے مفاد کو سامنے رکھا گیا۔
 

Advertisement