آرمی چیف سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے وفد کی ملاقات، اہم امور پرگفتگو

Last Updated On 23 June,2020 10:57 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے وفد نے ملاقات کی جس میں کورونا کی صورتحال اور پاکستان کی موثر حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرنے والوں میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کی 10 رکنی میڈیکل ٹیم شامل تھی جس کی قیادت میجر جنرل ڈاکٹر ژو کر رہے تھے۔ 

آرمی چیف نے ملاقات کے دوران طبی سامان اور چینی ماہرین کی مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا ابھی تک کورونا کا علاج ڈھونڈ رہی ہے۔ کورونا کی وبا پر قابو پانے کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجہ کیساتھ گفتگو میں پاکستان کی ہر فورم پر حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
 

 

Advertisement