عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کا نوٹس لے: شہباز شریف

Last Updated On 28 June,2020 03:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کے معاملے پر عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر ہزاروں بھارتیوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہریت دے رہا ہے، دنیا بھارت کے غیر قانونی اقدام کا نوٹس لے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے۔ واضح رہے بھارت اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی تناسب بدلنے کا گھناؤنا کھیل کھیل رہا ہے جس کے تحت مودی سرکار نے 25 ہزار بھارتیوں کو جموں و کشمیر کا ڈومیسائل جاری کر دیا جو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان نے سرکاری طور پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ بھارت کو جموں و کشمیر میں ابادی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکنے کیلئے مداخلت کرے، بھارت پر زور دیا جائے کہ غیر قانونی طور پر جاری کئے گئے تمام ڈومیسائل منسوخ کرے۔
 

Advertisement