لیگی ایم پی اے اشرف انصاری پی ٹی آئی کی تقریب میں پہنچ گئے

Last Updated On 07 July,2020 10:04 am

گوجرانوالہ: (روزنامہ دنیا) اقوام متحدہ میں تقریرکے بعدعمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، اظہار خیال عثمان ڈارنے لیگی ایم پی اے کوٹائیگرزفورس کی جیکٹ اور کیپ پہنائی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیگی ایم پی اے اشرف انصاری پی ٹی آئی کی تقریب میں پہنچ گئے، لیگی ایم پی اے کو دیکھ کر حاضرین حیران رہ گئے۔ اشرف انصاری نے کہا مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پرمنتخب ہوا، عمران خان کے اچھے اقدام پران کاساتھ دوں گا،اقوام متحدہ میں تقریرکے بعدعمران خان کیساتھ کھڑے ہیں،اخلاقی جرأت کامظاہرہ کرتے ہوئے عمران خان کاساتھ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے نظریے سے ہٹ گئے تو ساتھ چھوڑ دیں گے ، تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے لیگی ایم پی اے کو ٹائیگرز فورس کی جیکٹ اورکیپ پہنائی۔
 

Advertisement