ڈائریکٹر آرکیالوجی پختونخوا عبد الصمد کیخلاف ہیرٹیج ٹریل منصوبہ کی انکوائری مکمل

Last Updated On 25 July,2020 07:30 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبرپختونخوا عبدالصمد کے خلاف ہیرٹیج ٹریل منصوبہ کی انکوائری مکمل کر لی گئی۔

نیب خیبرپختونخوا نے ہیرٹیج ٹریل منصوبہ کی انکوائری مکمل کرکے چیئرمین نیب کو مزید کارروائی کے لئے ارسال کر دی انکوائری کاروائی میں عبدالصمد کیخلاف کروڑوں روپے مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں انکوئری میں ارکیالوجی کمپلکیس، گور گٹھری، وال سٹی، ہیرٹیج ٹریل منصوبوں میں بڑے پیمانے میں کرپشن کاانکشاف ہوا ہے۔

نیب دستاویز کے مطابق 200 ملین کے چار منصوبوں کے پی سی ون کو بار بار ریوائز کرکے 714ملین تک پہنچایا گیا پیکچ ون کی سب سے کم بولی95.85 آئی تھی، لیکن منصوبہ 124.95ملین میں دیا گیا پیکچ ٹو منصوبہ جس کمپنی کو دیا گیا، اس کے دستاویز جعلی نکلے

پیکچ تھری منصوبہ سب سے کم بولی 99.9ملین آئی لیکن 115.66ملین پردیا گیا پیکچ تھری میں بھی جعلی دستاویز جمع کیے گئے پیکچ فور منصوبہ کو کم بولی 72.08ملین کے بجائے 82.11ملین پر دیا گیا،65.73اور 63.68 ملین روپے مالیت کے اضافی کام بھی انہی کمپنوں کو دیا گیا.