کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، سینیٹ سے قرارداد متفقہ طور پر منظور

Last Updated On 05 August,2020 06:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سینیٹ سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یہ قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا کے امن واستحکام کیلئے شدید خطرہ ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔ بی جے پی حکومت زہریلے ہندوتوا نظریے پر کاربند ہے۔

قرارداد کے متن میں ہندوستانی حکومت سے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ بھارتی عالمی مبصرین کو کشمیر میں رسائی دے۔ بھارت فوری طور پر قابض فوج کو کشمیر سے نکالے۔
 

Advertisement