وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج بلالیا، وزرائے اعلیٰ کی شرکت شیڈول

Published On 07 September,2020 11:04 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تعلیی ادارے کھولنے کے معاملے پر وزیراعظم نے کورونا سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا، صوبائی وزرائے اعلی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین، سول اور عسکری اداروں کے حکام شریک ہوںگے، کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، این سی او سی کورونا کے اعدادوشمار پر بریفنگ دے گی۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق صوبائی حکومتوں کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود تجاویز اور ایس او پیز پر بریفنگ دیں گے، قومی رابطہ کمیٹی تجاویز کی روشنی میں حتمی فیصلہ کرے گی، قومی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
 

Advertisement