حکومت کا انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ، 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن ہوگی

Published On 16 September,2020 04:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی انسداد پولیو مہم 21 سے 25 ستمبر تک منعقد ہو گی۔ مہم کا دورانیہ تین روز تک رکھا گیا ہے، دو روز کیچ اپ ڈیز ہونگے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق بقایا دنوں میں بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔ پولیو مہم آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں میں شروع کرنے کا پلان بنا لیا گیا ہے۔

قومی انسداد پولیو مہم میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن ہوگی۔ اس سلسلے میں سندھ کے 92 لاکھ سے زائد، خیبر پختونخوا میں 67 لاکھ، آزاد کشمیر میں 6 لاکھ 69 ہزار، اور گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 39 ہزار بچوں کی ویکسینیشن ہوگی۔

اس کے علاوہ پنجاب میں ایک کروڑ 99 لاکھ، بلوچستان میں ساڑھے 24 لاکھ اور اسلام آباد میں ساڑھے تین لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

قومی انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 70 ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔ ان میں 26384 ایریا انچارج اور 8434 یو سی میڈیکل آفیسرز پولیو مہم کا حصہ ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 201799 موبائل، 10243 فکسڈ اور 11714 ٹرانزٹ ٹیمیں مہم کا حصہ ہونگی۔ انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔ انسداد پولیو ٹیموں کو کورونا ایس او پیز بارے تربیت فراہم کی جائے گی۔
 

Advertisement