ممکنہ گیس بحران: وفاقی وزرا نے سندھ حکومت کو مورد الزام ٹھہرا دیا

Published On 24 September,2020 08:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ سردیوں میں ممکنہ گیس بحران کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈال دی۔ وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پائپ لائن کی تعمیر کے لیے راہداری نہیں دے رہی۔

اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے کہا کہ سردیوں میں سوئی سدرن میں 440 اور سوئی نادرن میں 350 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت ہوگی۔ راہداری نہ ملنے سے کراچی شہر سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔

وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ گیس کا گردشی قرضہ 250 ارب سے تجاوز کر چکا ہے۔ نیپرا میں ممبر سندھ نے کے الیکڑک پر جرمانہ کم کرایا۔
 

Advertisement