شہباز شریف کی گرفتاری کے احکامات عدالت نے دیئے: شہزاد اکبر

Published On 28 September,2020 03:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے احکامات عدالت نے دیئے، مریم اورنگزیب صرف باتیں کرتی ہیں، ان کی گفتگو عدلیہ پر حملہ ہے، گلگت بلتستان الیکشن کا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔

ادھر معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کرپشن کے مہارتھی خود کو نیلسن مینڈیلا سمجھتے ہیں، ان کے چیلے انہیں مقدس ہستیوں کی طرح پیش کرنی کی ناکام کوششوں میں مگن ہیں، اپنے کرتوتوں کی وجہ سے چھوٹے میاں دھر لیے گئے ہیں، آج 22 کروڑ عوام کے مجرم کو ہتھکڑی لگی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا شوباز شریف معزز عدالت کے سامنے گزشتہ 8 ماہ کی ناکام فنکاری کے علاوہ کچھ پیش نہیں کر سکے، جعلی شیر احتساب سے بھاگنے کے لاحاصل کوشش کر رہے ہیں، عوام کو سچ بتائیں کہ غریبوں کا خون چوس کر بنائے اثاثوں کی وجہ سے دھرے گئے، موصوف منی لانڈرنگ، ٹی ٹیز، ملازموں کے اکاونٹس سے اربوں روپے کی برآمدگی کےجواب نہ دینے پر گرفتار ہوئے ہیں۔
 

Advertisement