پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس آج، عہدیداروں کا حتمی اعلان متوقع

Published On 03 October,2020 11:05 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس آج ہوگا، جس میں عہدیداروں کا حتمی اعلان متوقع ہے۔

ویڈیو لنک اجلاس میں پی ڈی ایم سربراہان تنظیمی ڈھانچے پر مشاورت کریں گے، اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک پر شریک ہونگے، آصف زرداری کراچی، بلاول بھٹو دبئی سے ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہونگے جبکہ مولانا فضل الرحمان مظفر آباد سے وڈیو لنک پر شرکت کریں گے۔

اجلاس میں دیگر جماعتوں کے سربراہان بھی ویڈیو لنک پر شرکت کریں گے، حکومت مخالف تحریک کو آگے بڑھانے کیلئے پی ڈی ایم کےتنظیمی ڈھانچے پر مشاورت کی جائے گی، پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ملک کے اجتماعات کو کامیاب بنانے پر بھی مشاورت ہوگی، پارلیمنٹ کے اندر حکومت مخالف حکمت عملی کا طریقہ کار بھی وضح کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کی سربراہی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں، تمام فیصلے آج کے سربراہی اجلاس میں مشاورت سے کیے جائیں گے۔ گزشتہ روز پی ڈی ایم کا اجلاس مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کی عدم دستیابی پر موخر کیا گیا۔
 

Advertisement