شاہد خاقان عباسی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے مال بنایا: شہباز گل

Published On 12 October,2020 12:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے مال بنایا، موصوف نہ صرف خود کرپشن کرتے رہے بلکہ شریفوں کے سہولت کار بھی تھے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کرپٹ گروہ روز نئی آڑھ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتا ہے، اب جوابدہی سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے ہوتے ہوئے قومی ایئر لائن خسارے میں جبکہ ان کی ذاتی ایئر لائن منافعے میں رہی، بھارت میں کاروبار کرنے والی کمپنی سے پیسے وصول کرتے رہے، 637 ملین روپے سے زائد کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی، چور مچائے شور کے مصداق واویلا کرنے کے بجائے اپنی لوٹ مار کا حساب دیں۔

 

Advertisement