اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس موخر

Published On 12 October,2020 10:36 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت مہنگائی میں کمی کے لئے آج ہونے والا اجلاس موخر کر دیا گیا، اب یہ اجلاس کل کابینہ اجلاس کے بعد ہوگا۔

 وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اہم اجلاس میں معاون خصوصی عثمان ڈار ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی کیلئے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کیلئے جامع روڈ میپ پیش کرینگے۔ وزیراعظم نے صوبائی چیف سیکرٹریز اورمعاشی ٹیم کو بھی طلب کر لیا۔ اعلیٰ سطح اجلاس میں مہنگائی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لینے کی منظوری دی جائے گی۔

 خیال رہے وزیراعظم نے آج سے مہنگائی، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن اور مہنگائی روکنے کے لئے ریاستی وسائل استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

Advertisement