وزیراعظم کا مہنگائی کیخلاف ایکشن پلان تیار، قیمتوں میں کمی کیلئے کل اہم اعلان ہو گا

Published On 11 October,2020 01:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا بڑھتی مہنگائی میں کمی کیلئے ایکشن پلان تیار، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے اہم فیصلوں کا اعلان کل ہو گا۔ ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے، ٹائیگر فورس کا بڑا کنوشن بلانے کی ہدایت کر دی گئی۔

وزیراعظم نےمہنگائی میں کمی کیلئے حکومتی اداروں اور ریاستی وسائل کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کر لیا ،عمران خان نے ایک بار پھر ٹائیگر فورس رضا کاروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی یوتھ افئیرز عثمان ڈار سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے، وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کا بڑا کنوشن بلانے کی ہدایت کی ہے۔

کنونشن آئندہ ہفتے اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں ٹائیگر فورس کے جوان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم نوجوانوں کو حکومتی ایکشن پلان پر رہنمائی اور ٹاسک فراہم کریں گے، وزیراعظم سے گائیڈ لائینز ملتے ہی عثمان ڈار نے کوینشن کی تیاریاں شروع کر دیں۔

 

Advertisement