کل سے انشا اللّہ “شیر جوان” تحریک کا آغاز ہو رہا ہے: مریم نواز

Published On 31 October,2020 04:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ‏ کل سے ان شاءاللّہ “شیر جوان” تحریک کا آغاز ہو رہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‏کل ان شاءاللّہ “شیر جوان” تحریک کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ آپ کی تحریک ہے۔ آپ جو قوم کا بازو،قوم کی آواز، قوم کی تقدیر اور قوم کا مستقبل ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کل آپ کے بڑے قائداعظم کی قیادت میں تحریک آزادی کا ہراول دستہ تھے۔‏ آج آپ نے قائد اعظم کے اصولوں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کے لئے میدان میں آنا ہے۔

لیگی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ اٹھیے اپنی اور ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے اس تحریک کا حصہ بنیے۔ اپنے فیصلے اپنے ہاتھوں میں لیجئے۔ شیر جوان-ملکی کی آن -قوم کی شان۔
 

Advertisement