مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

Published On 09 November,2020 04:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔ انہوں نے سکردو سے اسلام آباد واپسی پر اپنا ٹیسٹ کرایا تھا۔

ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر سکردو میں طبعیت خراب ہونے پر واپس آئے تھے۔ ٹیسٹ کروانے کے بعد مریم نواز دوبارہ گلگت کے دورے پر روانہ ہوئیں۔ مریم نواز کے ساتھ مریم اورنگزیب اور دیگر نے بھی اپنے ٹیسٹ کروائے تھے۔

خیال رہے کہ مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ وہ گلگت بلتستان الیکشن مہم میں مصروف تھے کہ 4 روز قبل انہیں نزلہ اور کھانسی کی شکایات ہوئیں۔

علامات ظاہر ہونے پر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت نکلا۔ اس کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے تمام مصروفیات ترک کر دیں۔ انھیں شریف میڈیکل سٹی داخل کروایا گیا ہے جہاں انہیں 14 روز کیلے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement