عمران نذیر کی گرفتاری لاہور جلسہ سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے: مریم نواز

Published On 07 November,2020 05:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر نے پر سینئر ن لیگی صدر مریم نوازشریف نے حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ر ڈر کر بیچاروں کی حالت پتلی ہو گئی ہے۔

مریم نوازشریف نے عمران نذیر کی گرفتاری کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکریٹری خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر لیا گیاہے ،عمران نذیر کی گرفتاری لاہور جلسہ سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، یہ جانتے ہیں لاہور جلسہ ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب آفس کے باہر پتھراؤ کا معاملہ: لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر گرفتار

ان کا مزید کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت پہلے ہی پولیس سٹیشن میں موجود ہے، ان کو رہا کروانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، کوئی قانونی اور سیاسی آپشن کو خالی نہیں جانے دیا جائے گا ۔

مریم نوازشریف نے اپنے تیسرے پیغام میں عمران نذیر کی ویڈیو شیئر کی اور پیغام میں کہا کہ ” زندہ باد عمران نذیر ، ہم آپ کے پیچھے کھڑے ہیں اور آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ، وہ زبردست عوامی رد عمل سے خوفزدہ ہیں ۔

Advertisement