لاہور: (دنیا نیوز) نیب آفس کے باہر پتھراؤ کے معاملے پر چوہنگ پولیس نے لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کرلیا۔
خواجہ عمران نذیر کے زیر استعمال گاڑی کو ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر روکا گیا۔ وارڈن نے لیگی ایم پی اے کو بتایا کہ یہ گاڑی پولیس کو مطلوب ہے، اس لئے روکا، ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کو فیصل ٹاؤن پولیس سٹیشن لے جائیگا۔
لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر نے کہا انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، حکومت جو مرضی کر لے 13 دسمبر کو تاریخی جلسہ ہوگا۔
PMLN Lahore Secretary General Kh. Imran Nazeer has been arrested. Make no mistake, this arrest is a preemptive attack before upcoming Lahore jalsa which they know will be the last nail in their coffin. ڈر ڈر کے بیچاروں کی حالت پتلی ہو گئی ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 7, 2020
دوسری جانب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ڈر ڈر کے بیچاروں کی حالت پتلی ہو گئی ہے، جاننا چاہتے ہیں کانپتی لرزتی حکومت کے آخری دن کیسے ہوتے ہیں ؟ عمران نذیر کی گرفتاری لاہور جلسہ سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، یہ جانتے ہیں لاہور جلسہ ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ مریم نواز نے مظفر گڑھ سے گرفتار سابق ایم پی اے حماد ٹیپو کی تصویر بھی شیئر کر دی۔