عثمان بزدار کی تاریخی مقامات، پارکس میں داخلہ فیس میں اضافے کی تجویز مسترد

Published On 07 November,2020 11:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے تاریخی مقامات، پارکس میں داخلہ فیس میں اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ محکمے کی جانب سے انٹری فیس میں نظر ثانی کی تجویز دی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کابینہ سٹیڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں تاریخی مقامات اور پارکس میں داخلہ فیس میں نظر ثانی کی تجویز کو رد کر دیا گیا۔ کابینہ سٹیڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے واسا فیصل آباد کے لئے 155 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا عوام پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالیں گے، یہ فیصلہ وسیع تر عوامی مفاد میں کیا گیا ہے، تاریخی مقامات اور پارکس کی انٹری فیس میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
 

Advertisement