اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت میں پسماندہ اضلاع ترقی کی جانب گامزن، یہ ہے حقیقی تبدیلی، وزیراعلیٰ عثمان بزدارماضی کے حکمرانوں کی طرح جھوٹے دعوؤں اور جعلی بیانات پر نہیں بلکہ حقیقی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹس میں کہا کہ حافظ آباد جیسے پنجاب کے اہم شہر کو گزشتہ کئی دہائیوں سے لگاتار پسماندہ رکھا گیا لیکن اب نہیں، آج وزیر اعظم عمران خان حافظ آباد کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے میں 118 کنال پر محیط یونیورسٹی اور 400 بیڈ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بنیاد رکھیں گے۔