لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رائیونڈ روڈ پر سکول وین حادثہ میں زخمی بچوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رائیونڈ روڈ پر سکول وین کو پیش آنے والے حادثے کے واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ نے سرگودھا فیصل آباد روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی مسافروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔