لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر دارالسلام لائبریری اور علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ کیلئے فنڈز کے اجرا کی منظوری دیدی گئی ہے۔
کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں دارالسلام لائبریری کیلئے 40 لاکھ روپے کی گرانٹ ان ایڈ جاری کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ کے لئے سی ٹی سکین مشین خریدنے کی منظوری دی گئی۔
کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں سی ٹی سکین مشین کی خریداری کیلئے 10 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ صوبے کے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ دو برس میں سابق حکومتوں کے بگاڑ کو درست کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں درست سمت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔