تازہ ترین
  • بریکنگ :- شریف فیملی پہلےگالیاں دیتی ہےپھرپاؤں پڑجاتی ہے،شہبازگل
  • بریکنگ :- شریف فیملی کو 16 ارب روپےکاجواب دیناپڑےگا،شہبازگل
  • بریکنگ :- چاروں شریف ڈیل اورڈھیل دینےکےباوجودنہیں بچ سکتے،شہبازگل
  • بریکنگ :- اب ن لیگ کےمعافی مانگنےکاوقت ہواچاہتاہے،شہبازگل
  • بریکنگ :- ن لیگ 4 ماہ سےکہہ رہی ہےکہ ان کی ڈیل ہوگئی،شہبازگل
  • بریکنگ :- یہ سب کوخودٹیلیفون کرکےبتاتےہیں کہ بات بن گئی ہے،شہبازگل
  • بریکنگ :- اپوزیشن کی کاوشیں اپنےہی دام میں صیادآگیاکےمصداق ہیں،شہبازگل
  • بریکنگ :- ہمارےانکشاف سےان کی چیخ وپکارشروع ہوگئی،شہبازگل
  • بریکنگ :- پہلی ڈیل شریف فیملی نےضیاالحق،دوسری جونیجوکیساتھ کی،شہبازگل
  • بریکنگ :- نوازشریف نےپرویز مشرف کےساتھ بھی ڈیل کی،شہبازگل
  • بریکنگ :- ن لیگ نےڈیل کرکےپارٹی کی سینئرقیادت کی پیٹھ میں چھراگھونپا،شہبازگل
  • بریکنگ :- ڈیل کےبعدساری شریف فیملی منظرعام سےغائب ہوگئی،شہبازگل
  • بریکنگ :- پہلےڈیل سےانکارکرتےرہےپھرکہا 10 کےبجائے 5 سال کی ڈیل ہے،شہبازگل
  • بریکنگ :- مقصودچپڑاسی شریف فیملی کا 9 ہزارروپےپرملازم ہے،شہبازگل
  • بریکنگ :- مقصودچپڑاسی کےاکاؤنٹ میں 3700 کروڑکس نےڈالے؟ شہبازگل
  • بریکنگ :- تمام ملازمین کےاکاؤنٹس میں کل 16 ارب روپےآئے،شہبازگل
  • بریکنگ :- اسلام آباد:شریفوں کوبتاناچاہیےکہ ڈیل کس سےہوئی،شہبازگل
  • بریکنگ :- شریفوں کی ڈاکٹرائن اقتدارمیں آنا،مال بنانا،ڈیل کرنااوربھاگ جاناہے،شہبازگل

'حضورا کرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم ختم کیا جاسکتا ہے'

Published On 30 October,2020 10:36 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے امت مسلمہ کو عید میلاد النبی ﷺ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضورا کرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم ختم کیا جاسکتا ہے، آپؐ کی زندگی مجسم قرآن ہے جس میں مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر کہا کہ سرور کونین حضرت محمدؐ کی بعثت سسکتی، مرجھائی اور جہالت میں ڈوبی انسانیت کیلئے ابر بہار کی حیثیت رکھتی ہے، محسن انسانیت حضرت محمدؐ اپنے اعلیٰ کردار کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے، حضورکریمؐ نے مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا نبی آخرالزماںؐ نے امن و آشتی، اخوت، احترام انسانیت، مساوات، عفوو درگزر اور عدل و انصاف کا درس دیا، آپؐ کی زندگی مجسم قرآن ہے جس میں مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے، حضور اکرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم، زیادتی، نا انصافی اور بد امنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، آپؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو درپیش تمام مسائل سے نجات دلا کر امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے، رسولِ اکرمؐ کی سنت سے مسائل کا حل افہام و تفہیم اور مکالمے کے ذریعے نکالنے کا درس ملتا ہے۔