لاہور: (روزنامہ دنیا) ہنجروال میں سفاک بیٹے نے غیرت کے نام پر چھری کے وار کر کے اپنی ماں کو قتل کردیا۔ بیٹے کو اپنی ماں کے کردار پر شبہ تھا جس پر چھری سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت ثمینہ خٹک ناز کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزم احمد شہروز اپنی والدہ کو قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا تھاجس کو پولیس نے بعد ازاں آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔
51 سالہ ثمینہ خٹک نے دو شادیاں کیں مگردونوں شادیاں کامیاب نہ ہوسکیں ۔ مقتولہ اپنے بیٹے کے ہمراہ رہتی تھی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ثمینہ خٹک شوبز آرٹسٹ تھی اور شوبز کی دنیا میں نینا علی کے نام سے مشہور تھی ۔