فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے دھوکہ دہی، چیٹنگ اور فراڈ کرتے ہوئے اور خود کو امریکن سپیشل فورس کی فی میل افسر ظاہر کرنے والا بین الاقوامی گینگ گرفتار کرلیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم شریب احمد ہارون کے مطابق بھکر کے رہائشی شریف کو ملزمان نے کہا کہ ہمارے پاس 6 لاکھ امریکی ڈالرز ہیں جو آپ کو بذریعہ پارسل اسلام آباد پاکستان بھجوا رہی ہوں.
بعد ازاں کسٹم ڈیوٹی کی مد میں مدعی سے مختلف اوقات میں مختلف پاکستانی بنک اکاونٹز میں 29,50,000 روپے منگوا لیے گئے. متاثرہ کی نشاندہی پر اسلام آباد E-11 سیکٹر میں چھاپہ مار کر ملزمان سکندر علی (پاکستانی)، رابرٹ (پاکستانی)، برائٹ/(پاکستانی)، چارلس (نائیجیرین) کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 13,14,16Peca-2016,109,419,420,468,471 PPC درج کیا گیا ہے. ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان سکندر علی (پاکستانی),رابرٹ (پاکستانی), برائٹ/(پاکستانی), چارلس (نائیجیرین) کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 13,14,16Peca-2016,109,419,420,468,471 PPC درج کیا گیا ہے. ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔