فیصل آباد: اشتہاری قرار دیئے گئے 61 ملزمان گرفتار نہ ہونے سی پی او کا اظہار ناراضگی

Published On 04 November,2020 06:31 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) رواں سال قتل کے مقدمات میں اشتہاری قرار دیئے جانیوالے 61 اور ڈکیتی میں اشتہاری ہونیوالے 45 ملزمان گرفتارنہ ہونے پر سٹی پولیسں آفیسر نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اشتہاری مجرمان کی تعداد 14ہزار سے زائد ہوچکی ہے رواں سال اشتہاری قرار پانے والوں میں قتل کیسز کے 61 مجرمان شامل ہیں جبکہ ڈکیتی کیسز میں 45 ملزمان کو اشتہاری مجرم قرار دیا جاچکا ہے لیکن تاحال پولیس ان ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

سی پی او محمد سہیل چودھری نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ماتحت پولیس افسران کو بذریعہ مراسلہ ہدایات جاری کی ہیں کہ فی الفور اشتہاری مجرمان کو گرفتاری کیا جائے اور اس حوالہ سے ایس ایس پی آپریشن کو ہدایات جاری کی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ اشتہاری مجرم گرفتار کرکے 15 نومبر تک رپورٹ ارسال کی جائے۔
 

Advertisement