کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک

Published On 02 November,2020 04:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سکھن لیبر سکوائر میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے۔

ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق کراچی کے علاقے سکھن لیبراسکوائر میں دو ملزمان مارے گئے۔۔ دونوں ملزمان لوٹ مار کررہے تھے۔ ملزمان سے اسلحہ اور لوٹی رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔۔ ہلاک ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

دوسری طرف اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی بھتہ خور گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے محلہ کمیٹی فقیر گوٹھ کے صدر سے بھتہ طلب کیاتھا۔

ایس ایس پی حیدر رضا کے مطابق ملزمان7لاکھ روپے بھتہ وصول کرکے مزید طلب کررہے تھے۔ بھتہ نہ دینے پر دھمکیاں بھی دے رہے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نےگروہ میں مزید چھ ملزمان کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں گروہ سرغنہ روف عرف کمانڈو سمیت دیگر شامل ہیں۔

Advertisement