جھنگ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک، 3 فرار ہونے میں کامیاب

Published On 01 November,2020 10:25 am

جھنگ: (دنیا نیوز) جھنگ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو مارے گئے، تین بھاگ نکلے۔ ہلاک ڈاکووں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

جھنگ میں تھانہ سٹی کے علاقے میں ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا، دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی جس کے دوران 3 ڈاکو گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے ہلاک ڈاکووں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
 

Advertisement