صادق آباد: ریڈ ٹیم 20 ویں انوی ٹیشنل گالف ٹورنامنٹ کی فاتح

Published On 01 November,2020 02:23 pm

صادق آباد: (دنیا نیوز) صادق آباد میں 20 واں انوی ٹیشنل گالف ٹورنامنٹ ریڈ ٹیم نے جیت لیا۔

36 ہولز پر مشتمل بیسویں انوی ٹیشنل ٹورنامنٹ میں مختلف کلبوں اور ٹیموں کے 100 گالفرز نے حصہ لیا، مرد و خواتین نے مختلف ایج کیٹگری میں شاندار انٹری ڈالی۔

بوائز کے مین ایونٹ میں مسٹر حمزہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، پٹنگ گرلز کے مقابلوں میں راہمین امجد، لیڈیز میں مسز شاہد نواز پہلے نمبر پر رہیں، ویٹرن ایونٹ کے مقابلوں میں کرنل شوکت علوی پہلے نمبر پر رہے، کامیاب ہونے والے گالفرز میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔
 

Advertisement