کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ قتل ہونے والی نوبیاہتا دلہن کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے نمونے حاصل کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی کی طاہرہ وکٹر جولائی میں بیاہ کر نیوکراچی آئی۔ شادی کے چند روز بعد ہی سسرال والوں سے لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے۔ ایک روز اچانک کچن میں آگ بھڑکی اور طاہرہ وکٹر جھلس کر ہلاک ہوگئی۔
سسرالیوں کا کہنا تھا چولہے سے دوپٹے میں آگ لگی اور حادثہ ہوگیا۔ مگر لواحقین نے اسے حادثہ نہیں قتل قراردیا۔۔ مقدمہ درج ہوا اور پھر مجسٹریٹ کی نگرانی میں قبرکشائی کی گئی۔
لواحقین کا کہنا ہے پولیس نے5 ملزمان کو گرفتار کر رکھا ہے جنہیں سزا دلوانا چاہتے ہیں۔
پولیس سرجن نے قبر کشائی کے بعد لاش سے نمونے حاصل کیئے، تفتیشی افسران کا کہنا ہے کیمیکل ایگزامینیشن کے بعد پتا چلے گا کہ واقعی حادثہ ہوا یا قتل کی واردات ۔۔