لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور کی سیشن عدالت نے قتل کے ایک ملزم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے دیت دینے کا حکم سنایا ہے، دوسرے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سیشن عدالت نے جائیداد کے تنازع پر شہری فیاض حسین کو قتل کرنے والے ملزم امتیاز عرف لنگڑا کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے دیت کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا سنائی۔
ایڈیشنل سیشن جج اکرام الحق چودھری نے پولیس کانسٹیبل اشفاق کے قتل کیس میں ملوث ملزم عمران عرف چندو کی درخواست ضمانت دو لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض منظور کر لی۔ سیشن کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم نوید کو بری کر دیا۔