کراچی: موٹرسائیکلیں چھیننے والے 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Published On 27 October,2020 04:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کےمختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چھیننے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

اینٹی وہیکل لیفٹنگ سیل نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں چھینے والے5ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی اے وی ایل سی سرفراز نواز کے مطابق گرفتار ملزمان دو پولیس اہلکاروں سے بھی موٹرسائیکل اورپستول چھین چکے ہیں۔

سرفراز نواز کے مطابق ملزمان سہراب گوٹھ، سچل، سائٹ،سپرہائی وے اور قائد آباد میں وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان سے تین چھینی ہوئی موٹرسائیکلیں، پستول اور موبائل فون برآمد کیاگیا۔۔ ملزمان کراچی میں موٹرسائیکلیں فروخت کرتے جو بعد میں بلوچستان فروخت ہوتی تھی۔۔
 

Advertisement