لاہور: (دنیا نیوز) اچھرہ میں سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کر کے ساتھی گارڈز کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
تفصیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں سکیورٹی گارڈز آپس میں اُلجھ پڑے، اس دوران سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کر کے اقبال کو قتل کر دیا۔ پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان عبدالرحمن اور شاہ زیب کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے، اچھرہ کے رہائشی عاصم نے سیکیورٹی کے لئے 3 گن مین رکھے تھے۔