بورے والا : (دنیا نیوز) پانی کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاؤں 277 ای بی میں پانی کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ہوا، اس تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایک کی حالت تشویش ناک ہے،جاں بحق شخص کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے فوری بعد ڈی ایس پی شمس الدین نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے جبکہ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔