کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' نیٹ ورک کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن کو گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا، ملزم بم تیار کرنے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے۔ ملزم عسکری تربیت کے لیے چار مرتبہ بھارت جاچکا ہے۔
ایف آئی اے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، جو بھارت میں مقیم محمود صدیقی کی طرف سے بھیجی گئی حوالہ ہنڈی کی رقم وصول کرتا تھا۔ بھیجی گئی رقم دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال کی جاتی تھی، ملزم ظفر دو دفعہ جیل بھی جا چکا ہے، ملزم ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما آفاق احمد اور کارکنوں پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔