راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) تھانہ سول لائنز راولپنڈی پولیس نے اپنی بیوی پر چھری سے قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے کھلی کچہری میں سی پی او کو درخواست پیش کی کہ اس کے شوہر شہزاد احمد کو جلد گرفتار کیا جائے۔
سی پی او کے احکامات پر ٹیم تشکیل دی گئی جس نے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ سی پی او نے کہا خواتین پر تشدد قابل قبول نہیں۔ ایسے جرائم میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔