اڈیالہ جیل میں دوہزار کی بجائے ساڑھے پانچ ہزار قیدی، سیکیورٹی اور کورونا پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
وزارت داخلہ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ میں مجرم کم، زیر سماعت ملزمان کی تعداد تین ہزار سے بھی تجاوز کر گئی۔ رپورٹ کے مطابق جیل میں 257 فیصد زیادہ قیدی موجود ہیں۔
اڈیالہ جیل میں 2174 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ 5591 قیدی موجود ہیں، ضلع اسلام آباد کے 1430، دوسرے صوبوں کے 300 قیدی مقید ہیں۔ 3385 انڈر ٹرائل قیدی، 1884 مجرم بھی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں جن قیدیوں کی سزاوں کا ابھی تعین ہونا باقی ہے ان کی تعداد322 ہے۔