نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے سریش انگاڈی کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس میں مبتلا 65 سالہ حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما اور وزیر مملکت برائے ریلوے سریش انگاڈی نئی دہلی کے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ مرکزی وزیر میں دو ہفتے قبل کورونا کی تصدیق ہوئی تھی اور وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دورانِ شوٹنگ کورونا وائرس میں مبتلا ہونیوالی بھارتی اداکارہ ہلاک ہو گئیں
سریش انگاڈی کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر رام ناتھ کووند نے گہرے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی پارٹی اور ملک کے لیے خدمات کو سراہا ہے۔
اس کے علاوہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر ریلوے پیوش گوئل، راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ جیو ترادتیہ سندھیا اور راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔