کورونا مزید 8 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 7 ہزار 418 شہری متاثر

کورونا مزید 8 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 7 ہزار 418 شہری متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 98 ہزار 602، سندھ میں ایک لاکھ 34 ہزار 437، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 418، بلوچستان میں 14 ہزار 607، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 542، اسلام آباد میں 16 ہزار 246 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 566 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 32 لاکھ 64 ہزار 216 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 744 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 93 ہزار 916 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 558 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 432 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 227، سندھ میں 2 ہزار 469، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 83 اور آزاد کشمیر میں 70 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔